اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد کلینکس اور مراکز سیل
چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر شہزاد محمود نے اچانک چھاپے مارے
مکوآنہ (نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور محکمہ صحت پنجاب کی ہدایات پر عطائیت کے خاتمے کے لیے ضلعی محکمہ صحت فیصل آباد کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد شہزاد محمود نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جڑانوالہ ڈاکٹر سومیہ جمیل اور ڈرگ انسپکٹر جڑانوالہ سنبل سلیم کے ہمراہ مکوآنہ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل اسٹورز کے خلاف اچانک چھاپے مارے ، جن کے دوران متعدد مراکز کو سیل کر دیا گیا۔
محکمہ صحت کی ٹیم نے مکوآنہ کے مختلف علاقوں میں قائم طبی مراکز اور میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران عطائیت اور غیر قانونی طبی پریکٹس میں ملوث کلینکس سمیت قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور متعدد مراکز کو سیل کر دیا گیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد شہزاد محمود نے کہا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے اتائیوں اور غیر قانونی طبی مراکز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے ، کسی کو بھی غیر قانونی طبی پریکٹس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments