جڑانوالہ :بس نے طالبعلموں کو کچل دیا، ایک جاں بحق
نوید حسین، علی حمزہ اور محمد نعیم موٹر سائیکل پر گاؤں واپس جا رہے تھے ،2 طلبا زخمی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی کی حدود میں ٹریفک کے المناک حادثے کے دوران ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ۔ مقامی کالج کے طالبعلم نوید حسین، علی حمزہ اور محمد نعیم چھٹی کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے کہ 240 موڑ کے قریب مبینہ طور پر ایک تیز رفتار بس نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 18 سالہ نوید حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کے ساتھی علی حمزہ اور محمد نعیم شدید زخمی ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔حادثے کا مبینہ ذمہ دار بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments