آٹے ،گندم کی قیمتوں میں اضافہ،مزدور طبقہ پریشان
چکیوں پر دیسی آٹے کی قیمت 170روپے فی کلوگرام،فائن آٹابھی مہنگا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) محکمہ خوراک، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث آٹے اور گندم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، جسکے نتیجے میں عام آدمی، بالخصوص مزدور طبقے کیلئے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں چکیوں پر فروخت ہونیوالے دیسی آٹے کی قیمت 170 روپے فی کلوگرام جبکہ فائن آٹے کے 15 کلوگرام تھیلے کی قیمت 2 ہزار 450 روپے سے تجاوز کر گئی ہے ۔ دوسری جانب گندم کی قیمت بھی 5 ہزار 800 روپے فی من تک جا پہنچی ہے ، جسکے باعث متوسط اور غریب طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں محکمہ خوراک، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت کے باعث آٹے اور گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ قیمتوں میں اضافے نے عام شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور خصوصاً دیہاڑی دار مزدوروں کیلئے گھریلو اخراجات پورے کرنا دشوار ہو گیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے اور گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments