پاکستان میں فی کس پانی کی دستیابی 900 مکعب میٹر رہ گئی

پاکستان میں فی کس پانی کی دستیابی 900 مکعب میٹر رہ گئی

پانی کی قلت سنگین صورت اختیار کر گئی: وائس چانسلرڈاکٹر ذوالفقار علی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار پانی کی قلت کا شکار ممالک میں ہوتا ہے ، جہاں فی کس پانی کی دستیابی کم ہو کر تقریباً 900 مکعب میٹر رہ گئی ہے ، جو پانی کی قلت کے عالمی معیار یعنی ایک ہزار مکعب میٹر سے بھی کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے مؤثر استعمال اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے ڈرپ ایریگیشن اور بیڈ پلانٹنگ جیسی جدید ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا ناگزیر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹر مینجمنٹ ریسرچ سینٹر کے دورے کے موقع پر متعلقہ افسروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جہاں انہیں بیڈ پلانٹنگ، ہائیڈروپونکس، حیاتیاتی کھاد اور صاف پانی سے متعلق جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر پرنسپل آفیسر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر ندیم اکبر، ڈاکٹر احمد وقاص، ڈاکٹر محمد طیب اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ آبادی میں مسلسل اضافے کے باعث فی کس پانی کی دستیابی میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی نے مقامی وسائل کے مؤثر استعمال کو سراہتے ہوئے محققین کی کاوشوں کی تعریف کی، جو مہنگا درآمدی خام مال استعمال کرنے کے بجائے سڑک کنارے فروخت کنندگان سے حاصل ہونے والے ناریل کے ریشے جیسے ری سائیکل شدہ مواد سے کم لاگت والے زرعی حل تیار کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...