پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے برقرار

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے برقرار

روزانہ سفر کرنے والے ملازمین، طلبہ، مزدوروں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات

سمندری (نمائندہ دنیا )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود سمندری شہر اور گردونواح کے علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ آسکی، جس کے باعث مسافروں کو بدستور پرانے اور مہنگے کرایوں پر سفر کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹرز فوری طور پر کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں، لیکن قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہیں کیے جاتے ۔ اس صورتحال کے باعث روزانہ سفر کرنے والے ملازمین، طلبہ، مزدوروں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے ضلعی اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے لیے فوری نوٹس لیا جائے اور مسافروں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...