اہم شاہراہوں، چوکوں پر غیر قانونی رکشہ، ویگن و بس سٹینڈز قائم، ٹریفک جام حادثات

اہم شاہراہوں، چوکوں پر غیر قانونی رکشہ، ویگن و بس سٹینڈز قائم، ٹریفک جام حادثات

پولیس حکام، افسران اور اہلکاروں کی جانب سے غیر قانونی سٹینڈز کے خاتمے کی بجائے چالان کرنے پر تو جہ ، کئی فٹ چوڑی سڑکیں سکڑ کر چند فٹ تک محدود ہو گئیں ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) شہر کی مختلف اہم شاہراہوں، چوک چوراہوں اور دیگر اہم مقامات پر بااثر اور مبینہ طور پر بااثر حلقوں سے تعلقات رکھنے والے افراد کی جانب سے قائم کیے گئے رکشہ، ویگن اور بس سٹینڈز ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے کے ساتھ حادثات میں اضافے کا سبب بھی بننے لگے ہیں۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس حکام، افسران اور اہلکاروں کی جانب سے غیر قانونی سٹینڈز کے خاتمے ، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور نظام کو منظم و محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کے بجائے مبینہ طور پر شہریوں کے بلاجواز چالان کرنے اور ریونیو اکٹھا کرنے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

فیصل آباد کی متعدد اہم شاہراہوں، چوک چوراہوں اور دیگر مقامات پر عرصہ دراز سے رکشہ، ویگن اور دیگر گاڑیوں کے سٹینڈز قائم ہیں، جن کے باعث ٹریفک کے نظام میں خلل پڑ رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان غیر قانونی سٹینڈز کی وجہ سے شہر کی کئی فٹ چوڑی سڑکیں سکڑ کر چند فٹ تک محدود ہو گئی ہیں،ذرائع کے مطابق ڈی ٹائپ پل، ناولٹی پل چوک، کوریاں چوک، مدنی چوک، بلال چوک، سمن آباد، بینک چوک سمن آباد، جھنگ بازار چوک، جی ٹی ایس چوک، گیٹوں والا چوک، ریلوے سٹیشن چوک، سلیمی چوک، عبداللہ پل چوک، نڑ والا چوک، امام بارگاہ چوک اور چناب چوک سمیت شہر کے مختلف اہم مقامات پر قائم سٹینڈز شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...