جماعت اسلامی کے ضلعی عہدیداروں کا اعلان، نئی تقرریاں
چودھری سلیم جنرل سیکرٹری، نعمان احسن ملک ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر خالد چودھری ناظم انتظامی و عمومی امور، معراج الدین ناظم مالیاتی کمیٹی منتخب
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی نے آئندہ سیشن کے لیے ضلعی ذمہ داران کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر محمد سلیم سرور، اجمل حسین بدر، رانا وسیم احمد اور رائے ندیم الرحمٰن نائب امراء جبکہ میاں انوارالحق ایڈووکیٹ اور شیخ محمد مشتاق معاونین خصوصی ہوں گے ۔ چودھری محمد سلیم ضلعی جنرل سیکرٹری، نعمان احسن ملک ڈپٹی جنرل سیکرٹری، خالد محمود چودھری ناظم انتظامی و عمومی امور اور ملک معراج الدین ناظم مالیاتی کمیٹی مقرر کیے گئے ہیں۔نئی تقرریوں کا فیصلہ نومنتخب ضلعی امیر میاں طاہر ایوب کی صدارت میں ہونے والے ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں طاہر ایوب نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے حوالے سے طویل تاریخ رقم کی ہے ۔ پاکستان کے اسلامی نظریاتی تشخص کی حفاظت اور اقامت دین کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل، ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے سیاسی بیداری اور دیانت دار قیادت ضروری ہے ۔ جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن اقتدار کے ایوانوں میں رہے ، مگر ان کے دامن پر بددیانتی، کرپشن اور اقربا پروری کا کوئی داغ نہیں۔ جماعت اسلامی جیسی جمہوری اور دیانت دار جماعت ہی دنیا میں ملک کا تشخص بہتر بنا سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments