ستیانہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، ملزم گرفتار

ستیانہ پولیس کی منشیات فروشوں  کیخلاف کارروائی، ملزم گرفتار

ستیانہ (نمائندہ دنیا ) تھانہ ستیانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1520 گرام چرس برآمد کر لی۔

ایس ایچ او تھانہ ستیانہ غلام عباس شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت جھامرہ روڈ پر موٹروے پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 1520 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 1997 کی دفعہ 9-C کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ، جبکہ مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...