تحفظ حرمین شریفین کانفرنس ، مقدس مقامات کے تحفظ پر زور
مرکزی رہنماؤں، علماکرام، مذہبی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اہلحدیث کے زیر اہتمام جامع مسجد مقدس فاروق ٹاؤن فیصل آباد میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی رہنماؤں، علماء کرام، مذہبی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مرکزی رہنما مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا ناصر مدنی، مولانا طارق محمود یزدانی، مولانا عبدالرزاق عابد، حافظ خالد محمود انصاری، محمد یٰسین حقانی، مزمل نوید، چاچا عبدالرشید اور اسامہ مدنی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطابات میں حرمین شریفین کی عظمت، حرمت اور امت مسلمہ کے دلوں میں ان کے خصوصی مقام و مرتبے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پوری امت مسلمہ کے لیے عقیدت و احترام کا مرکز ہیں۔
ان مقدس مقامات سے مسلمانوں کی مذہبی وابستگی غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے اور حرمین شریفین کا تحفظ و تقدس ہر مسلمان کے ایمان اور دینی جذبات کا لازمی حصہ ہے ۔علماء کرام کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو اپنے مذہبی تشخص، اسلامی اقدار اور مقدس مقامات کے احترام کے حوالے سے متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد، اتفاق، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے تاکہ مسلمان درپیش چیلنجز کا یکجہتی اور مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کرسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments