زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ٹوبہ سب کیمپس کو خودمختار یونیورسٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عوامی و سماجی حلقوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔
ضلع کے طلباء و طالبات کو ان کے گھروں کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو خودمختار یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے ۔مذکورہ کیمپس گزشتہ 22 برس سے علم کی روشنی پھیلا رہا ہے اور اس وقت ضلع کی سب سے بڑی درسگاہ کے طور پر 4500 سے زائد طلباء و طالبات کو تعلیم فراہم کر رہا ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس ادارے کو فوری طور پر مکمل یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ علاقے کے تعلیمی خواب حقیقت کا روپ دھار سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments