ٹو بہ :ڈی سی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، عملے کی حاضری کا جائزہ

 ٹو بہ :ڈی سی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، عملے کی حاضری کا جائزہ

او پی ڈی، مختلف وارڈز اور ٹی بی کلینک کا معائنہ کیا ،سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں طبی سہولیات، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی، مختلف وارڈز اور ٹی بی کلینک کا معائنہ کیا جبکہ ڈاکٹرز کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر اور طبی عملے کی موجودگی بھی چیک کی۔ انہوں نے او پی ڈی میں مریضوں کو غیر ضروری انتظار سے بچانے ، ترتیب وار نمبر کے مطابق معائنہ کرنے اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ٹی بی کلینک میں مریضوں سے ملاقات کے دوران علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان سے فیڈ بیک بھی لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی ذمہ داریاں پابندیِ وقت اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...