کرشنگ سیزن میں تاخیر ،گندم کی بوائی متاثر ہونیکا خدشہ

کرشنگ سیزن میں تاخیر ،گندم کی بوائی متاثر ہونیکا خدشہ

شوگر ملز کو فوری طور پر کرشنگ شروع کرنے کا پابند بنایا :کا شتکاروں کا مطالبہ

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )شوگر ملز کی جانب سے کرشنگ سیزن شروع نہ کیے جانے کے باعث گندم کی بوائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، جس پر کسانوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔گندم کی بوائی کا اہم سیزن شروع ہوچکا ہے ، تاہم شوگر ملز کی جانب سے تاحال کرشنگ سیزن کا آغاز نہ ہونے کے باعث گندم کی کاشت میں تاخیر کا خدشہ ہے ۔ کسانوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شوگر ملز کو فوری طور پر کرشنگ شروع کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ گندم کی بوائی بروقت مکمل ہو اور آئندہ فصل کی پیداوار متاثر نہ ہو۔کسانوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگے بیج، کھاد، ڈیزل اور زرعی ادویات سمیت بڑھتے ہوئے اخراجات نے کاشتکار طبقے کو شدید معاشی مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے ، جبکہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ اور مختلف حکومتی پابندیاں بھی زراعت کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ ایسے حالات میں شوگر ملز کی جانب سے کرشنگ میں تاخیر کسانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کرسکتی ہے ۔کاشتکاروں کے مطابق گندم کی بروقت کاشت کے لیے زمین کی تیاری ایک وقت طلب عمل ہے اور اس میں تاخیر براہ راست فصل کی پیداوار پر اثرانداز ہوسکتی ہے ۔ دوسری جانب دنیا کو غذائی قلت اور فوڈ سکیورٹی جیسے مسائل کا سامنا ہے ، ایسے میں گندم کی پیداوار میں کمی ملکی غذائی ضروریات کے حوالے سے بھی تشویش کا باعث بن سکتی ہے ۔کسانوں نے حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شوگر ملز کو جلد از جلد کرشنگ سیزن شروع کرنے کا پابند بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...