پھالیہ :یومِ دفاعِ پر میونسپل کمیٹی سے تحصیل چوک تک ریلی

پھالیہ :یومِ دفاعِ پر میونسپل کمیٹی سے تحصیل چوک تک ریلی

پھالیہ (نامہ نگار )پھالیہ میں یومِ دفاعِ پر تحصیل انتظامیہ کی زیرِ نگرانی میونسپل کمیٹی سے تحصیل چوک تک ریلی نکالی گئی۔

قیادت اسسٹنٹ کمشنر حافظ آفتاب اشرف چیف آفیسر ملک منیر اور ڈی ایس پی سعید انور نے کی، ریلی میںایس ایچ او پھالیہ عدیل ظفر بوسال،ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیعہ علما کونسل عمران حیدر بخاری،تاجروں ، ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شرکاء نے ملکی سلامتی کیلئے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ حافظ آفتاب اشرف اور سعید انور نے خطا ب میں کہا یومِ دفاع ہمیں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے وطنِ عزیز کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں ۔ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور مضبوطی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...