گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ اسحاق میںبجلی ،پانی نہ ہی فر نیچر

 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ اسحاق میںبجلی ،پانی نہ ہی فر نیچر

200سے زائد طالبات شدید گرمی میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبوروالدین اور اہل علاقہ کا احتجاج، سہولیات کی عدم دستیابی،50 طالبات تعلیم چھوڑ گئیں

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ اسحاق میں بجلی، پینے کا پانی اور فرنیچر سمیت بنیادی سہولیات ناپید ،200طالبات شدید گرمی میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور، والدین سراپا احتجاج بن گئے ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ اسحاق میں بنیادی سہولیات کے فقدان نے طالبات اور انکے والدین کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ۔ سکول میں بجلی کی سہولت نہ ہونے کے باعث200طالبات شدید گرمی میں تدریسی عمل جاری رکھنے پر مجبور ہیں دوسری جانب سکول میں پینے کیلئے پانی کی سہولت تک موجود نہیں جس سے طالبات اور اساتذہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت پینے کیلئے پانی کاانتظام کرنا پڑتا ہے۔

اس حوالے سے رانا بلال ،رانا عثمان ،مہر اعظم پاشا و دیگر کا کہنا ہے کہ ایک سرکاری گرلز ہائی سکول میں بجلی پانی فرنیچر جیسی بنیادی سہولیات کا نہ ہونا محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں میں طالبات کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے دعوے کئے جاتے ہیں مگر کوٹ اسحاق کے سرکاری سکول میں طالبات بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔ والدین نے بتایا کہ بجلی اور پینے کا پانی نہ ہونے سے 50سے زائد طالبات سکول چھوڑ چکی ہیں اور فوری مسائل حل نہ ہوئے تو خدشہ ہے مزید طالبات تعلیم کا سلسلہ ترک کر سکتی ہیں۔ اہل علاقہ اور والدین نے وزیر اعلیٰ سے سکول میں طالبات کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...