ترقیاتی اور مرمتی کاموں کیلئے گیپکو کے تمام پر مٹس منسوخ

 ترقیاتی اور مرمتی کاموں کیلئے گیپکو کے تمام پر مٹس منسوخ

رات کے اوقات میں مناسب وقفے سے صرف 2 گھنٹے لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گیپکو نے ریجن بھر میں ترقیاتی اور مینٹی ننس کے کاموں کیلئے جاری تمام پرمٹس فوری طور پر منسوخ کر د ئیے ہیں جس کا بنیادی مقصد موجودہ شدید حبس اور گرمی کی لہر کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ اس اقدام کے بعد گیپکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ صرف رات کے اوقات، شام 7 بجے سے صبح 7 بجے کے دوران مناسب وقفوں سے صرف 2 گھنٹوں کیلئے کی جائے گی۔اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو گیپکو انجینئر محمد ایوب نے کہا ہے کہ صارفین کو بہتر، محفوظ اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل منیجر آپریشن کی سربراہی میں گیپکو کی فیلڈ ٹیمیں متحرک رہیں گی اور بجلی کی فراہمی کے نظام کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...