ہیڈبمبانوالہ: 100 سال سے زائد پرانا پل خستہ حالی کا شکار

ہیڈبمبانوالہ: 100 سال سے زائد پرانا پل خستہ حالی کا شکار

حفاظتی دیوارو ں میں دراڑیں پڑ گئیں ،لوڈ رگاڑیوں کی آمدورفت ،حادثے کا خدشہ

ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار )سو سال سے زائد پرانا پل خستہ حالی کا شکار، حفاظتی دیوارو ں میں دراڑیں پڑ گئیں ۔ ہیڈ مرالہ سے نکلنے والی نہرا پرچناب پر واقع ہیڈ بمبانوالہ 1908میں تعمیر ہوا جس کی خوبصورتی منفرد حیثیت رکھتی ہے اس ہیڈ سے منسلک رعیہ برانچ جس کو بعد ازاں کشادہ کر کے بمبانوالہ راوی بیدیاں دیپال پور لنک نہر کے نام سے منسوب کیا گیا صدی سے زائد پرانا پل عدم تعمیر و مرمت کی وجہ سے اب اصل حیثیت کھو بیٹھا ہے اور اس کی خوبصورتی ماند پڑ گئی ہے، اس پل پر ڈسکہ وزیر آباد جانے والے ہیوی لوڈر، ڈمپر اور دیگر ٹرانسپورٹ کی آمد ورفت جاری رہتی ہے جو پل تنگ ہونے اور حفاظتی دیواریں کمزور ہونے کی وجہ سے کوئی بڑا ٹریفک حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔علاقہ مکینوں حاجی آفتاب اظہر سیان آفتاب احمد چیمہ اور سیٹھ مٹھو نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ہیڈ بمبانوالہ کی از سر نو تعمیر اور پل کی کشادگی کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...