ڈسکہ میں تین وارداتیں، شہری نقدی موٹر سائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم
ڈسکہ (نمائندہ دنیا) ڈسکہ اور گردونواح میں تین مختلف وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جھلکی کے قریب دو نامعلوم ملزموں نے محمود حسین، شمس اقبال اور محمد ارسلان سے اسلحے کے زور پر 55ہزار 500روپے نقدی، تین موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں چھین لیں۔دوسری واردات میں اوٹھیاں پمپ کے قریب دو نامعلوم ملزموں نے فاضل اور وقاص سے اسلحے کے زور پر 19 ہزار 500 روپے نقدی، دو موبائل فون چھین لیا۔، چیک اور اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا۔تیسری واردات میں سٹی ہاؤسنگ میں محمد اکرام کے گھر سے موبائل فون، طلائی زیورات، ایل سی ڈی اور کپڑے چوری کر لیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments