ڈسکہ میں مبینہ ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت جاری، شہریوں کا اظہار تشویش
ہیڈ بمبانوالہ (نامہ نگار) ڈسکہ شہر اور نواحی علاقوں میں پاؤڈر ملا اور مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ کی فروخت جاری ہے ، جس سے شہریوں کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔
شہریوں کے مطابق دودھ میں پاؤڈر اور دیگر ملاوٹی اجزا شامل کرکے فروخت کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے اس صورت حال پر مؤثر کارروائی کرتے دکھائی نہیں دے رہے ۔شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دودھ روزمرہ خوراک کا اہم حصہ ہے اور بچے ، بزرگ سمیت ہر عمر کے افراد اسے استعمال کرتے ہیں۔ ایسے میں غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت صحت عامہ کے لیے سنگین مسئلہ بن سکتی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملاوٹ کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments