ڈسکہ میں آٹا مہنگا، سرکاری آٹے کی دستیابی بھی محدود

ڈسکہ میں آٹا مہنگا، سرکاری آٹے کی دستیابی بھی محدود

اوپن مارکیٹ میں گندم 5600 روپے فی من فروخت ہونے لگی

ڈسکہ (نامہ نگار) گندم اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سرکاری آٹے کی محدود دستیابی کے باعث ڈسکہ اور گردونواح کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کے مطابق گندم کی سرکاری قیمت 3800 روپے فی من بتائی جا رہی ہے ، جبکہ اوپن مارکیٹ میں گندم 5600 روپے فی من فروخت ہو رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 1500 روپے اور 15 کلو کا تھیلا 2200 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ، جبکہ سرکاری نرخوں کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 روپے مقرر ہے ۔ تاہم سرکاری آٹا مارکیٹ میں بہت کم دستیاب ہوتا ہے ، جس کے باعث شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر اور پرائس کنٹرول حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی جائے اور سرکاری آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...