تجاوزات کی مد میں اٹھائے سامان کی واپسی کیلئے مک مکا
ڈسکہ میں پیرا فورس سامان دفتر منتقل کرنے کے بجائے میرج ہال میں رکھنے لگی کئی ہفتوں سے سلسلہ جاری ، الزامات ہیں ایسی کوئی بات نہیں:انفورسمنٹ انسپکٹر
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں پیرا فورس نے تجاوزات کی مد میں اٹھایا سامان نجی میرج ہال میں رکھ کر مک مکاکرناشروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق شہر میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی بنائی گئی پیرا فورس تجاوزات مافیا کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہے اور گھٹنے ٹیک دئیے ہیں، پیرا فورس کے انفورسٹمنٹ انسپکٹر اور اہلکار جو سامان تجاوزات کی مد میں ریڑھی بانوں اور د کانداروں کااٹھاتے ہیں اس سامان کو اپنے آفس میں رکھنے کے بجائے انہوں نے نہر بی آربی روڈ پر واقع نجی میرج ہال میں رکھ کر وہاں پر ہی مک مکا کرناشروع کردیا جن ریڑھی بانوں او ر دکانداروں کا سامان پیرا فورس ڈسکہ کے انفورسٹمنٹ انسپکٹر اور اہلکار اٹھاکر لے جاتے ہیں وہ ان سے رابطہ کریں تو وہ ان سے جرمانہ کی مد میں پیسے لیکر آفس سے باہر میرج ہال میں رکھا سامان انہیں واپس کر دیتے ہیں یہ سلسلہ پیرا فورس ڈسکہ کے انفورسٹمنٹ انسپکٹر اور اہلکاروں نے کئی ہفتوں سے جاری ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ رابطہ کرنے پر پیرا فورس ڈسکہ کے انفورسٹمنٹ انسپکٹر اور اہلکاروں نے بتایاکہ یہ الزامات ہیں ایسی کوئی بات نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments