اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کا دورہ مریم نواز ہیلتھ کلینک گوئندکے ، سہولیات کا جائزہ
ڈسکہ(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک گوئندکے کا معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کلینک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مرکز صحت میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا اور عملے کی موجودگی کا بھی جائزہ لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments