ڈسکہ میں سبزی اور پھل من مانے نرخوں پر فروخت

ڈسکہ میں سبزی اور پھل من مانے نرخوں پر فروخت

آلو ، پیاز ،ادرک ،بینگن ،بند گوبھی ، بھنڈی ، پالک ، پھلیوں کی زائد قیمت

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گردو نواح میں دکاندار سرکاری نرخ نامے کے بجائے من مانے داموں سبزیاں اور پھل فروخت کرنے لگے ، انتظامیہ کے دعوؤں کے برعکس اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی عروج پر رہی۔ دکاندار سرکاری نرخ نامے کے بجائے من مانے داموں سبزیاں اور پھل فروخت کرتے رہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ڈسکہ میں آلو 30 سے 60 روپے فی کلو، تھائی لینڈ کا ادرک 370 روپے کے بجائے 520 روپے ، چینی ادرک 335 کے بجائے 400 روپے بینگن 80 کے بجائے 120 روپے ، بند گو بھی 150 کے بجائے 200 روپے ، بھنڈی 160 کے بجائے 220 روپے ، پیاز 190 کے بجائے 230 سے 240 روپے ، فارمی پالک 60روپے ، پھول گوبھی 150 کے بجائے 200 روپے ،موٹی پھلیاں 120 کے بجائے 180 سے 200 روپے ، درجہ اول کے ٹماٹر 140 کے بجائے 180 روپے ، درجہ دوم کے ٹماٹر 110 کے بجائے 140 روپے ، دیسی ٹینڈے 200 کے بجائے 250 روپے اور مٹر 350 کے بجائے 450 روپے فی کلو فروخت ہوتے رہے ۔ شہریوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، حکومت روز مرہ اشیا کی قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف مل سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...