ڈسکہ کی رجسٹری برانچ میں کئی ہفتوں سے کام ٹھپ، شہری خوار

ڈسکہ کی رجسٹری برانچ میں کئی ہفتوں سے کام ٹھپ، شہری خوار

رجسٹریاں اور انتقا ل نہیں ہو رہے ،پیسے لیکر دوسرے شہریوں سے رجسٹریوں کا الزام تعمیراتی کا م کے با عث انٹر نیٹ بند‘ویب سائٹ غیر فعال‘ باقی الزامات ہیں: تحصیلدار

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ کی رجسٹری برانچ میں ویب سائٹ بند کا بہانہ بناکر کئی ہفتوں سے کام ٹھپ،جائیدادوں کی رجسٹریاں اور انتقال کرانے والے شہری خوار ہوگئے ۔ ڈسکہ کی رجسٹری برانچ کئی ہفتوں سے بند پڑی ہے ، شہری سرکاری فیسیں جمع کر انے کے باوجود رجسٹریاں اور انتقال کر انے کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں ۔ تحصیلدار ڈسکہ اور رجسٹری برانچ والوں کاکہناہے کہ آن لائن سائٹ ہفتوں سے بند پڑی ہوئی ہے اس وجہ سے رجسٹریاں نہیں ہورہیں ۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ تحصیلدار ڈسکہ اور رجسٹری برانچ ڈسکہ والوں نے پیسے کمانے کیلئے سائٹ بند کابہانہ بنارکھا ہے ، ضلع سیالکوٹ کی تینوں تحصیلوں سمبڑیال ’پسرور اور سیالکوٹ میں سائٹ فعال ہیں بس ڈسکہ میں ہی بند پڑی ہوئی ہے جو شہری سرکاری فیسیں جمع ہونے کے باوجود تحصیلدار ڈسکہ اور رجسٹری برانچ ڈسکہ والوں کو پیسے دے دیتے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکار دوسرے شہروں میں رجسٹریاں کرنے کے شہریوں سے 20سے 25ہزار روپے لے رہے ہیں۔ شہریوں کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ’کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صورتحال کا نوٹس لیں ۔رابطہ کرنے پر تحصیلدار اور رجسٹری برانچ ڈسکہ والوں نے بتایاکہ ڈسکہ میں کنسٹرکشن کا کام جاری ہے اس وجہ سے انٹر نیٹ بند رہتا ہے اور سائٹ بھی نہیں چل رہی، باقی سب الزامات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...