ڈسکہ :مقدمات درج نہ ہونے پر متاثرین کا ہیلپ لائن پر رابطہ

ڈسکہ :مقدمات درج نہ ہونے پر متاثرین کا ہیلپ لائن پر رابطہ

تفتیشی افسر میرٹ پر فیصلہ نہیں کرتے ، در خواستیں خارج کر دی جاتی ہیں :سائلین

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)سرکل ڈسکہ کے پانچوں تھانوں میں درج بیشتر درخواستوں پر کارروائی نہ ہونے پر سائلین نے آئی جی پنجاب کی ہیلپ لائن کا سہارا لینا شروع کردیا تھانوں سٹی ’صدر’موترہ ’بمبانوالہ اور ستراہ میں اندراج مقدمہ کیلئے درج درخواستوں پرکارروائی نہ ہونے کی وجہ سے سائلین ہیلپ لائن 1787کا سہارالینے پرمجبور ہیں سائلین نے بتایاکہ جب بھی تھانہ میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواستیں دی جائیں تو تفتیشی افسر میرٹ پر فیصلہ نہیں کرتے اور زیادہ تر درخواستیں دو سے تین دن بعد خارج کردی جاتی ہیں اور مقدمات کا اندرا ج نہیں ہوتا ۔ علاوہ ازیں شہریوں نے علاقے میں بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سرکل ڈسکہ کے پانچوں تھانوں سٹی ’موترہ ’صدر’ستراہ اور بمبانوالہ میں بہتری کیلئے غیر ذمہ دارملازمین کو تبدیل کرکے ذمہ دار افسر اور ملازمین تعینات کئے جائیں تاکہ سائلین کی شنوائی ممکن ہو اور شہر کے نظام کو بہتر بنایاجاسکے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...