وزیرآباد میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کیلئے تعلیمی و تربیتی نشست کا اہتمام
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کیلئے تعلیمی و تربیتی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے نامور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز، میڈیکل سٹورز مالکان کے علاوہ نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کے اراکین نے شرکت کی۔
مقررین نے کہا کہ بلاسم لیب 2003 سے انٹرنیشنل لیول کی ہومیو پیتھک ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے اور علاج معالجے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔ تقریب میں CEOبلاسم ڈاکٹر عمران جماش، ڈاکٹرز سید امتیاز حیدر،عمران جاوید، حافظ زبیر سہیل،سید رضا سلطان،کاشف عمران، عبدالرحمن، سہیل نذیر،عصمت رحمن،طارق محمود رانا،فیاض احمد ہنجرا و دیگر نے شرکت کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments