وزیرآباد:جماعت اسلامی کی پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کیخلاف ریلی
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی کے زیراہتمام پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی۔
شرکا نے مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور عوام پر بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ پر نعرے بازی کی اور حکومت سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضلعی امیر ناصر محمود کلیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتوں پر بھی اثر پڑتا ہے جس سے عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہو جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments