گوجرانوالہ پرنٹنگ الائنس ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے کمیشن کی تشکیل
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ پرنٹنگ الائنس ایسوسی ایشن کے دوسرے انتخابات کے سلسلے میں آئینی طریقے سے آزاد گروپ اور اتحاد گروپ نے مشاورت سے سال 2026تا 2028کیلئے نئے الیکشن کمیشن کے اراکین کا انتخاب خوش اسلوبی سے مکمل کر لیا۔
حلف برداری کی تقریب پاکستان جنرل پریس کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ نومنتخب الیکشن کمیشن میں میاں ارشاد احمد، میاں جمیل، محمد یحیٰ کلیم مرزا، محمد اسلم خان، ڈاکٹر شعیب، ایاز وسیم ناگی اور وسیم انور شامل ہیں۔ نومنتخب الیکشن کمیشن نے کہا کہ مارکیٹ کے الیکشن شیڈول کے مطابق اور شفاف ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments