ڈسکہ کے ویٹ لفٹر نے ایشین اور ورلڈ چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )ڈسکہ کے ویٹ لفٹر ریاست علی ساہی نے ایشین اور ورلڈ چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا ۔
مندروانوالہ سے تعلق رکھنے والے 60سالہ ویٹ لفٹر ریاست علی ساہی نے دو گولڈ میڈل اپنے نام کر لئے ۔ریاست علی ساہی نے اسلام آباد میں دوسری ایشین ماسٹرز اینڈ ورلڈ ماسٹرز گرینڈ پرکس ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2026 میں پلس 110کلوگرام کیٹیگری میں 135 کلوگرام وزن اٹھا کر اعزاز حاصل کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments