راہوالی:ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور ‘انڈرپاس کا مطالبہ

راہوالی:ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور ‘انڈرپاس کا مطالبہ

کوٹلی صاحبو ،تلونڈی کھجوروالی ،ٹھٹھہ داد سمیت کئی دیہات کے مکینوں کو مشکلات

راہوالی( نمائندہ دنیا )سیاسی سماجی شخصیت رکن ویلفیئر سوسائٹی راہوالی اصغر چیمہ نے سیاسی و محکمہ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ راہوالی شرقی ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی ہے جہاں پر ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور اور انڈر پاس کی اشد ضرورت ہے اس ریلوے پھاٹک پر متعدد با ر حادثات ہوچکے ہیں جس میں جانی مالی نقصان ہوئے ہیں اس ریلوے پھاٹک پر سے درجنوں دیہات کوٹلی صاحبو ،تلونڈی کھجوروالی ،ٹھٹھہ داد ،باہو چک، چندر کے ،جلال بلگن ،کوٹ سعداﷲ ،سوئیاں ،کے مکین وں کے علاوہ ڈسکہ سمڑیال ائیرپورٹ ،سیالکوٹ تک کے مسافر گزرتے ہیں اور رہائشیوں کے بچے سکول کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جاتے ہیں حادثات کی روک تھام اور رہائشیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے فلائی اوور اور انڈر پاس کی اشد ضرورت ہے یہاں پر فوری طورپل اور انڈر پاس تعمیر کرکے دیرینہ مطالبہ کو پورا کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...