ٹریفک حادثات میں طالبعلم‘نوجوان جاں بحق ، 2زخمی
وزیرآباد،احمد نگر چٹھہ ، جامکے چٹھہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )ٹریفک حادثات میں 2نوجوان جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے ۔
احمد نگر چٹھہ میں سکول سے چھٹی کے بعد سکوٹی پر گھر واپس جانے والا پانچویں جماعت کا طالبعلم محمد علی اعوان ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ، متوفی کا تعلق نواحی گاؤں دلاور چیمہ سے بتایا جاتا ہے ۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی اور ڈرائیور کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔ سیالکوٹ روڈ پر اسلام آباد موڑ کے قریب دبئی کلب کے سامنے موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ، حادثے میں گائوں بھٹی کے رہائشی 20 سالہ فیضان موقع پر جاں بحق جبکہ 21 سالہ احمد علی اور 20 سالہ کلیم شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments