جی سی یو نیورسٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کی کوچنگ ،قومی ویمن ہینڈ بال ٹیم کی تیسری پوزیشن
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عطیہ الطاف نے ازبکستان میں 3 سے 17اکتوبر 2026تک منعقد ہونے والی انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن (IHF)ویمنز نیشنز ٹرافی، ایشیا زون میں پاکستان کی قومی ویمن ہینڈ بال ٹیم کی کوچ کی حیثیت سے شرکت کی۔
ان کی کوچنگ میں قومی ٹیم نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔اس شاندار کامیابی پر مس عطیہ الطاف نے وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر سے ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے انہیں خدمات کے اعتراف میں میڈل پہنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments