سرائے عالمگیر:ٹریفک حادثے میں سابق یوسی ناظم جاں بحق
منڈی بہائوالدین روڈ پر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ،راجہ عابد موقع پر دم توڑگئے
سرائے عالمگیر(نامہ نگار )منڈی بہا ئوالدین روڈ پر ٹریفک حادثہ سابق ناظم جاں بحق ساتھی شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سمبلی کے رہائشی سابق ناظم یونین کونسل سمبلی راجہ عابد حسین اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بہا ئوالدین روڈ پر اپنے گاؤں کے قریب یوٹرن لے رہے تھے پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں سابق ناظم راجہ عابد حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ساتھ دوسرا شخص شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو1122 کے عملہ نے نعش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سرائے عالمگیر منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments