سوہاہ سٹاپ کے یوٹرن پر آئی کیٹس نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ سوہاہ سٹاپ کے یوٹرن پر آئی کیٹس نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوگیا ،روزانہ درجنوں افراد زخمی ہوکر ہسپتالوں میں پہنچنے لگے۔
متعدد زندگی کی بازی بھی ہار چکے ہیں، یوٹرن پر آئی کیٹس نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراجاتی ہیں ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سوہاوہ سٹاپ ڈسکہ کے یوٹرن پر آئی کیٹس نصب کی جائیں تاکہ حادثات میں کمی رونما ہوسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments