ڈسکہ:ایل پی جی کی من مانی قیمتیں ، 600روپے تک فروخت
ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ اورگردو نواح میں موسم سرما شروع ہوتے ہی ایل پی جی مافیا سرگرم ہو گیا۔
اوگرا نے رواں ماہ ایل پی جی کی قیمت 294 روپے 7 پیسے فی کلو مقرر کی ہے تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں 550 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے ۔قیمتوں میں من مانے اضافے کے باعث صارفین اور دکاندار دونوں پریشان ہیں، شہریوں کے مطابق گیس اتنی مہنگی ہے کہ دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہوگیا ، رکشہ ڈرائیورز، ٹھیلے والے ، ہوٹل مالکان، تنور اور متعدد گھریلو صارفین کی ضروریات ایل پی جی سے وابستہ ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments