ٹرک کی موٹر سائیکل کوٹکر، ماں کے بعد بیٹا بھی چل بسا

 ٹرک کی موٹر سائیکل کوٹکر، ماں کے بعد بیٹا بھی چل بسا

جامکے کے قمر دین کی اہلیہ شمیم موقع پردم توڑگئی ، سلمان ہسپتال میں جاں بحق

ڈسکہ (نمائندہ دنیا) تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، ماں کے بعد بیٹا بھی دم توڑ گیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں مقیم جامکے کے رہائشی قمر دین کی 45 سالہ اہلیہ شمیم اپنے 19 سالہ بیٹے سلمان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پسرور جا رہی تھی کہ پسرور روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل دیا۔ حادثے میں شمیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا بیٹا سلمان شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ بھی رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ماں بیٹے کی المناک موت پر اہل خانہ اور علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...