ڈپٹی کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی لوہاراں کا اچانک دورہ
اویس مشتاق کاہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ ،مریضوں سے ملاقات
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی لوہاراں کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں، بالخصوص ایمرجنسی کا معائنہ کیا اور ادویات کے سٹاک سمیت مریضوں کی دیکھ بھال کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی ادویات، علاج معالجے کی سہولیات اور ڈاکٹرز و طبی عملے کے رویے کے بارے میں براہِ راست دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں سے فیڈ بیک بھی لیا اور ہسپتال میں طبی سہولیات کا معیار مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کے اچانک دوروں کا مقصد طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور طبی عملے کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی یقینی بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments