موسم سرماکے آغاز کیساتھ ہی مچھلی کی قیمتوں کوپر لگ گئے

موسم سرماکے آغاز کیساتھ ہی  مچھلی کی قیمتوں کوپر لگ گئے

موترہ(نامہ نگارکوڈنمبر) ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں موسم سرماکے آغاز کیساتھ ہی مچھلی کی قیمتوں کوپر لگ گئے ناجائز منافع خور خود غرض مفاد پرست فش مافیا نے راہو سنگھاڑی اور سول مچھلی سمیت دیگر اقسام کی مچھلیوں کی قیمتوں میں 500سے 800روپے خود ساختہ فی کلو اضافہ کردیا

مگر متعلقہ انتظامی حکام کا کسی بھی طرح کا چیک اینڈ بیلنس اور قیمتوں پر کنٹرو ل نہ ہونے کے باعث مچھلی فروش علاقہ مکینوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں معلوم ہواکہ ہے جونہی موسم سرما کی آمد شروع ہوئی ہے اس کیساتھ ہی علاقہ بھرمیں مچھلی کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مچھلی مافیا بھی علاقہ مکینوں کو لوٹنے میں کسی سے پیچھے نہیں علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...