ڈسکہ:اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے بیوٹیفکیشن اقدامات ،منصوبوں کا جائزہ
ڈسکہ(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں جاری بیوٹیفکیشن کے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران افسر وں نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت، معیار اور رفتار کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسروں کو ہدایت کی گئی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کئے جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments