سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 4ہزار مقدمات ٹریس

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 4ہزار مقدمات ٹریس

334حساس اور تجارتی مقامات پر 1685کیمروں سے 24گھنٹے مانیٹرنگ

گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر،نیوز رپورٹر)سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 4 ہزار سے زائد سنگین مقدمات ٹریس، 24 گھنٹے ڈیجیٹل مانیٹرنگ ، ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد ای چالان کئے گئے ۔ایس پی سیف سٹی عرفان الحق سلہریا نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کا دورہ کیااور بزنس کمیونٹی کو سیف سٹی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس کی صدارت صدر چیمبر شیخ غلام حسین جج نے کی ۔ایس پی سیف سٹی عرفان الحق سلہریا نے بتایا کہ گوجرانوالہ کے 334 حساس اور تجارتی مقامات پر 1685 جدید سرویلنس کیمروں کی مدد سے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں 4359 سنگین مقدمات کی تفتیش میں پولیس کو ثبوت فراہم کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کیمروں کی مدد سے ڈکیتی، چوری اور دیگر وارداتوں کے ملزموں کی نشاندہی کی جا رہی ہے جبکہ ٹریفک کی نگرانی کیلئے اب تک 2 لاکھ 44 ہزار سے زائد ای چالان بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سکیورٹی کے ساتھ ساتھ سموگ، گندم کی منتقلی اور شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کی بھی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ صدر چیمبر شیخ غلام حسین جج نے سیف سٹی منصوبے کی کارکردگی کو سراہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...