ڈسکہ میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کر لئے جائینگے :دائود بخاری
حادثات کی روک تھام کیلئے کنڈن سیان روڈ پر پلیوں کو بہتر بنایا جا رہا :خصوصی گفتگو
ہیڈ بمبانوالہ ،ڈسکہ(نامہ نگار )پولیٹیکل سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات سید داؤد بخاری نے کہا ہے کہ وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کی ہدایت پر شہر اور نواحی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور جلد مکمل کر لئے جائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیر بلدیات کے کیمپ آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ بمبانوالہ روڈ پر ٹف ٹائل لگانے کا عمل جاری ہے اور سیوریج نالوں پر بھی کام ہورہا ہے اس کے علاوہ ڈسکہ کنڈن سیان روڈ پر بنی پلیوں کو بھی مزید بہتر کیا جارہا ہے تاکہ حادثات کی روک تھام کی جاسکے جبکہ سڑک پر مختلف مقامات پر سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ علاقہ مکینوں کیلئے مزید سہولیات مہیا کی جاسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments