ڈپٹی کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال اور ٹراما سینٹر لالہ موسیٰ کا دورہ
لالہ موسیٰ ،گجرات(نامہ نگار،سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد نے رات ایک بجے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون، اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال اور ٹراما سینٹر لالہ موسیٰ کا دورہ کیا۔
انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور میڈیکو لیگل کاؤنٹر، ایمرجنسی بلاک، پارکنگ، فارمیسی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور لواحقین سے سہولیات کے حوالے سے رائے بھی لی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں میں طبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی، عملے کی حاضری اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments