ایم ڈی ستھرا پنجاب کامختلف علاقوں میں صفائی آپریشن کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر نے یونین کونسل نمبر 9کے بازاروں، مارکیٹوں، مرکزی شاہراہوں، کمرشل و رہائشی علاقوں، یونین کونسل نمبر 27اور شیخوپورہ روڈ سمیت ملحقہ تجارتی و رہائشی علاقوں کا دورہ کیا۔
اور صفائی آپریشنز، عملے کی حاضری، بیٹ پلان پر عملدرآمد، کوڑا کرکٹ کی کلیئرنس اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی صفائی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اوپن پلاٹس پر موجود کچرے کے ڈھیروں کی فوری صفائی یقینی بنانے ، پلاٹ مالکان کو نوٹسز جاری کرنے اور غیر قانونی طور پر کچرا پھینکنے اور ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments