ڈسکہ :گیس سے بھرا باؤزر کھمبے سے ٹکرا گیا، بڑا حادثہ ٹل گیا

ڈسکہ :گیس سے بھرا باؤزر  کھمبے سے ٹکرا گیا، بڑا حادثہ ٹل گیا

ڈسکہ (نمائندہ دنیا)کراچی سے آنے والا 30 ٹن آتش گیر گیس سے بھرا باؤزر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں بجلی کی تاریں گیس کے کنٹینر پر گر گئیں، جبکہ ٹرانسفارمر ٹوٹ کر زمین پر جا گرا۔

 پٹرولنگ پولیس ذرائع کے مطابق باؤزر میں موجود آتش گیر گیس کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی، جس سے متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ تھا۔اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس اکبر چوک کے انچارج طاہر امین کی نگرانی میں اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال پر قابو پایا اور ٹریفک کو محفوظ بنایا۔ پٹرولنگ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث علاقے کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، واپڈا اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...