رانا ناصر محمود ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر کیلئے نامزد

رانا ناصر محمود ایف پی سی سی آئی  کے سینئر نائب صدر کیلئے نامزد

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پاکستان بزنس مین الائنس (پی بی اے ) کے چیئرمین میاں انجم نثار نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات 2026-28 کے لیے صدارتی امیدوار زبیر موتی والا کے ہمراہ بزنس گروپ کے چیئرمین اور سابق صدر چیمبر رانا ناصر محمود کو سینئر نائب صدر کے عہدے کے لیے باضابطہ نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان گوجرانوالہ چیمبر میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت چیمبر کے صدر شیخ غلام حسین جج نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی بی اے میاں انجم نثار نے کہا کہ زبیر موتی والا کی قیادت اپنی ذات سے بالاتر ہو کر چیمبرز کا کھویا ہوا وقار بحال کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...