ہیڈ بمبانوالہ :شان کلب بورے والا نے شوٹنگ بال میچ جیت لیا
ہیڈ بمبانوالہ (نامہ نگار) فرینڈز کلب کنڈن سیان کے زیر اہتمام پیر نوید اور مظہر بلوچ کی سربراہی میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنڈن سیان میں شان کلب بورے والا اور بلوچ کلب ڈیرہ نواب کے درمیان شوٹنگ بال میچ کھیلا گیا۔
اس موقع پر سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اجمل باجوہ، باوا کلب ڈسکہ کے سابق کپتان چوہدری صالح محمد، منیر احمد جنجوعہ اور سابق ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعوان نے خصوصی شرکت کی۔ کانٹے دار مقابلے کے بعد شان کلب نے میچ جیت لیا، جبکہ بہترین کھیل پیش کرنے پر آفاق احمد جوئیہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فرینڈز کلب کنڈن سیان کی انتظامیہ نے دونوں ٹیموں میں 50، 50 ہزار روپے نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments