ٹوارزم ،سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول اسلام آباد میں شروع

ٹوارزم ،سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول اسلام آباد میں شروع

عوام کی بڑی تعداد کی شرکت ،سیاحت، ثقافت، کھیلوں اور ایڈونچر سر گرمیاں

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وزارتِ بین الصوبائی رابطہ اور پی ٹی ڈی سی کے زیرِ اہتمام تین روزہ پاکستان ٹورزم، سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول 2026ء کا باقاعدہ آغاز سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہو گیا ہے ، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستان کی سیاحت، ثقافت، کھیلوں اور ایڈونچر سرگرمیوں کے پرکشش رنگ دیکھے ۔ افتتاح وفاقی وزیر احسن اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی ربن کاٹ کر کیا، تقریب میں وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت یاسر الیاس ، وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی اور ایم ڈی پی ٹی ڈی سی آفتاب الرحمن رانا بھی موجود تھے ۔ فیسٹیول کے پہلے روز وفاقی وزیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے صوبائی و علاقائی سیاحتی پویلینز، سفارتی ایرینا، ثقافتی و دستکاری کے اسٹالز، فوڈ اینڈ ہاسپیٹلٹی اور سپاٹ لائٹ نمائشوں کا دورہ کیا، جہاں 20 سے زائد ممالک کے سفارت خانوں نے بھی اپنے اپنے ممالک کی سیاحت و ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے پویلین قائم کیے ہیں۔ فیسٹیول کا بنیادی مقصد سرسبز و پائیدار سیاحت، گرین اینڈ ویلنس ٹورزم، خواتین اور شباب کی خودمختاری، مقامی و گھریلو صنعتوں اور دستکاروں کو فروغ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...