اسلام آباد پولیس، 8انسپکٹرز ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقیاب

اسلام آباد پولیس، 8انسپکٹرز ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقیاب

آئی جی سہیل چودھری نے ترقی پانے والے افسران کو رینکس لگائے، مبارکباد دی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری، آٹھ انسپکٹرز ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقیاب۔ آئی جی سہیل چودھری نے ترقی پانے والے افسران کو رینکس لگائے، مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ آئی جی نے کہا کہ ترقی پانے والے افسران اپنے تجربے، صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ پولیس اور شہریوں کی خدمت کیلئے مزید محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...