سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک
نماز جنازہ میں نجیب نقی، چیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت سول و عسکری حکام نے شرکت کی
اسلام آباد (اے پی پی) سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِخاک کر دیا گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ ان کی آبائی علاقے کسگمہ بھمبھر میں ادا کی گئی جس میں صدر ریاست ڈاکٹر نجیب خان، چیف جسٹس سپریم کورٹ سعید اکرم خان، سپیکر اسمبلی چوہدری طارق فاروق، سابق صدور و وزرائے اعظم سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان گزشتہ روز علالت کے باعث انتقال کر گئے جس کے بعد انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِخاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں اعلیٰ ریاستی، سیاسی، عدالتی، سول و عسکری قیادت سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، ان کے سوگ میں آزادکشمیر میں قومی پرچم سرنگوں رہا۔ مرحوم کے بیٹے راجہ بابرعلی ذوالقرنین نے جملہ شرکا نماز جنازہ کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments