راولپنڈی تعلیمی بورڈ، جہلم میں کمپیوٹر سائنس کے پرچے کل شیڈول کے مطابق ہونگے
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کنٹرولر امتحانات، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی مبشر سعید کے مطابق طلباء و طالبات کی تعلیمی سہولت اور۔۔۔
امتحانی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے مجاز اتھارٹی نے ضلع جہلم میں 10نومبر کو امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول کے کمپیوٹر سائنس کے صبح اور شام کے پرچے ملتوی کرنے سے متعلق جاری کردہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب 10نومبر 2026ء بروز منگل کو کمپیوٹر سائنس کے صبح اور شام کے دونوں پرچے ضلع جہلم کے تمام امتحانی مراکز میں پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق منعقد ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments