تعلیمی بورڈ راولپنڈی، اے پی سی کا اجلاس، ترقی کیسز کا جائزہ

تعلیمی بورڈ راولپنڈی، اے پی  سی کا اجلاس، ترقی کیسز کا جائزہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کی اپوائنٹمنٹ اینڈ پروموشن کمیٹی (اے پی سی) کا اجلاس ڈاکٹر اقبال محمود چیئرمین تعلیمی بورڈ کی زیرِ صدارت ہوا۔۔۔

۔ اجلاس میں بورڈ کے افسران و ملازمین کے ترقی کے مختلف کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق ترقیوں کی سفارشات پیش کی گئیں۔اجلاس میں مختلف کیڈرز کے مجموعی طور پر 40افسران و ملازمین کی ترقیوں کے کیسز زیرِ غور آئے، جن میں اسسٹنٹ سیکرٹری سے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر 2، سپرنٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ سیکرٹری کے عہدے پر 4، اسسٹنٹ سے سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر 14جبکہ سینئر کلرک سے اسسٹنٹ کے عہدے پر 20ملازمین کی ترقی کی سفارشات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، ان افسران و ملازمین کے کنفرمیشن کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا جنہوں نے اپنی پروبیشن کی مدت کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ افسران و ملازمین کی ترقیوں اور دیگر سروس معاملات میں شفافیت، میرٹ اور مروجہ قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...